آج میں آپ لوگوں کو ایشیا کے ایک ایسے ملک کی سیر کرواؤں گا جو پچھلی 2 دہائیوں سے پوری دنیا میں اپنا نام بنا رہا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آنے والے کچھ ہی سالوں میں یہ ملک سنگاپور کا مقابلہ کرے گا اور ایشین ٹائیگر کی لسٹ میں اس ملک کا شمار بہت جلد ہو جائے گا . یعنی آج میں آپ لوگوں کو قدیم و جدید آماج گاہوں کی سر زمین ویت نام لے کر چلوں گا اور آپ لوگوں کو ویت نام کے بارے میں ان تمام حقائق سے بھی آگاہ کرونگا جن سے آپ آج سے پہلے لا علم تھے
حسب معمول نئے آنے والے تمام ساتھیوں سے میری گزارش ہے کہ یو ٹیوب پر موجود ہمارے چینل جانی ٹی وی کو سبسکرائب کرتے ہوئے ساتھ موجود گھنٹی کی علامت کو بھی دبا دن تاکہ ہماری ہر نئی آنے والی ویڈیو آپ لوگ جلد سے جلد دیکھ سکیں
دوستوں ویت نام تقریبا ساڑھے ٩ کروڑ افراد کی آبادی کے ساتھ ایشیا کا نووان سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جبکہ پوری دنیا میں آبادی کے حوالے ویت نام کا شمار 14 نمبر پر ہوتا ہے
ویت نام 3 لاکھ 31 ہزار 230 مربع کلومیٹر رقبے کے ساتھ پوری دنیا میں چھیاسٹھویں نمبر شمار ہوتا ہے اور رقبے کے لحاظ سے ویت نام ایشیا میں انیس ویں نمبر شمار ہوتا ہے
ویت نام کے اگر محل وقوع کی بات کریں تو اسکے مشرق اور جنوب مشرق میں بھیرہ جنوبی چین ہے جبکہ سمندر سے اگلی جانب ملائشیا فلپائن برونائی اور انڈونیشیا واقعہ ہے شمال کی طرف چین شمال مغربی طرف لاؤس جنوب اور جنوب مغربی طرف کمبوڈیا اور جنوب مغربی طرف ہی خلیج تھائی لینڈ کے بار کے تھائی لینڈ واقعہ ہے
ہنوئی ویت نام کا دارلحکومت ہے جبکہ ہوچی من سٹی ویت نام کے عظیم ترین اور قدیم شہر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے یہ شہر ویت نام کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بھی شمار ہوتا ہے
اثار قدیمہ والے ویت نام میں انسانی زندگی کے وجود کی تصدیق کچھ 5 لاکھ سال پہلے کی کرتے ہیں ، مگر یہ دنیا کب وجود میں لائی گئی ، کب ویت نام میں انسانی زندگی کا ظہور ہوا یہ الله پاک کے سوا کوئی نہیں جانتا
البتہ اثار قدیمہ والے یہ اندازہ لگانے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں کہ 1 ہزار سال قبل مسیح میں ویتنام میں لوگ چاول کی کشت کرنے لگ گئے تھے یعنی جدید زندگی کا ظہور کوئی 1 ہزار قبل مسیح سے ملتا ہے
ایک سو گیارہ قبل مسیح سے 939عیسوی تک ویتنام کا شمالی حصہ چائنا میں قائم ہونے والی ایک سلطنت کا حصہ تھا
اس سلطنت کے دور میں کی ایک چینی خاندانوں نے ویتنام پر حکومت کی
نو سو 39 سے ایک آزاد ویتنام سلطنت کا وجود پیدا ہوا آنے ولی کچھ صدیاں ویتنامی رہنماؤں نے اپنی آزاد حکومت قائم رکھی لیکن 1406 کو شروع ہونے والی منگ ہو جنگ نے ویتنام کو آزادی سے ایک بار پھر محروم کردیا یہ جنگ ایک سال سے بھی کم عرصہ جاری رہی مگر اس جنگ کے بعد ویتنام کے کئی علاقے دوبارہ چائنا نے فتح کرلئے تھے ان علاقوں میں ہوچی من سٹی اور ہنوئی جیسے شہر بھی شمار تھے یعنی ویتنام کے جو شہر آج ترقی کی راہ پر سہی طرح سے گامزن ہیں وہ چائنا کے قبضے میں چلے گئے تھے
چودہ سو 27 تک چائنا کو بری ہار کا سامنا کرنا پڑا اور یہ علاقے ایک بار پھر سے وینامی رہنماؤں کے قبصے میں واپس آ گئے ، انیس وی صدی میں جب فرانسیسیوں کی نظریں اس علاقے پر پڑی تو انہوں نے آنے والے کچھ ہی سالوں میں اندر ہی اندر سے خانہ جنگی کے ذریعے اپنا دبدبہ قائم کرلیا اور 1958 کو فرینچ انڈو چائنا یعنی فرانسیسی ہند چین کی بنیاد رکھی 1888 عیسوی تک انام ٹونکن ، کوچین چائنا ، کمبوڈیا اور ویت نام کے کافی علاقے اس فرنسیسی کالونی کا حصہ تھے 1893 میں لاؤس اور 1900 میں کوںوانگزو وان کو بھی اس فرانسیسی کالونی کا حصہ بنا لیا گیا جنگ عظیم دوم کے دوران 2 دسمبر 1945 کو شمالی ونام نے فرانس کی طاقت کو ویت نام میں کم ہوتے دیکھا تو آزادی کا اعلان کردیا جبکہ جنوبی ویت نام نے آزادی کا اعلان 14 جوں 1949 کوکیا تھا
انیس سو چوون میں جنیوا کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہند چینی میں فرانس کے اقتدار کے خاتمے اور لاؤس کمبوڈیا اور ویت نام میں آزاد مملکتوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا
لیکن اس وقت ویتنام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر فیصلہ کیا گیا ، اور اسکو متحد کرنے کا فیصلہ ویتنامی عوام پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ اس بارے کیا رائے دیتے ہیں ، یوں 1954 میں ویت نام کو حقیقی معنوں میں فرانس سے آزادی نصیب ہوئی تھی
انیس سو 75 میں شمالی ویت نام جو اس وقت طاقتور علاقہ تھا اسنے جنوبی ویت نام پر چڑھائی شروع کردی اور بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا یوں 2 جولائی 1976 کو جنوبی ویت نام کو شمالی ویت نام سے الحاق کرنا پڑا جسکے بعد ویت نام ایک مکمل ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا اس اشتراک کے بعد ویت نام کا نیا نام اشتراقی جمہوریہ ویت نام رخ دیا گیا جسے اقوام متحدہ نے ایک آزاد مملکت کے طور پر 20 ستمبر 1977 کو قبول کیا تھا
ویتنام کے بارے میں اگر دلچسپ حقائق کی بتا کی جائے تو
ویت نام کے کلچر میں آپکو چائنا، جاپان فرانس اور امریکیوں کا رنگ نظر آئے گا
ویت نام کی کرنسی پاکستان سے بہت کمزور سمجھی جاتی ہے ، پاکستانی ایک روپیہ ویت نام کے 204.85 ڈونگ کے برابر ہے ، ویتنام کی کرنسی کو ویتنامی ڈونگ کہا جاتا ہے
ویت نام کا ڈومین نیم ڈاٹ وی این ہے
ویت نام کا کالنگ کوڈ پلس چوراسی ہے
وقت کے لحاظ سے ویت نام پاکستان سے 2 گھنٹے آگے ہے
ویت نامہ پاکستان کے مشرقی جانب 4 ہزار 3 سو ستاسٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقعہ ہے
ویت نام کے چندے میں سرخ رنگ اس خون کو ظاہر کرتا ہےجو ویتنام جنگ کے دوران ویتنام کے ان لوگوں نے اپنے وطن کی آزادی کی خاطر بہایا تھا . اور ستارے کی 5 کرنیں ، کسانوں ، مزدوروں ، دانشوروں ، نوجوانوں اور فوجیوں کو ظاہر کرتی ہیں
ٹیٹ ویتنام کا بہت ہی مشہور تہوارہے جو ہر نئے چینی سال کے موقع پر 16 فروری کو منایا جاتا ہے
ویتنامیوں کے گھروں کی تعمیر میں آپکو چینی اور فرانسیسی طرز تعمیر کا رنگ نظر آئے گا
زراعت کے شمبے میں سب سے زدہ اہمیت چاولوں کی فصل پر دی جاتی ہے پہاڑیوں پر اونچی نیچی جگہوں پر جہاں نظر دوراین چاولوں کی کاشت ہی نظر آئے گی
فانسی پن چسے روف آف انڈو چائنا بھی کہا جاتا ہے ویتنام میں موجود سب سے پلند ترین پہاڑی چوٹی ہے
ویتنام میں الیکٹرونکس کی صنعت کی طرف بہت توجہ دی جا رہی ہے ، یہ اندازہ بھی لگایا جاتا ہے کہ 2025 تک ویت نام اپنی معیشت کے حوالے سے دنیا میں 21 نمبر پر ہوگا اور 2 ہزار 50 تک ویتنام سنگاپور کا مقبلہ کرے گا
تیل زراعت صنعت کے علاوہ سیاحت بھی ویت نام کی معیشت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ، 1 کروڑ 29 لاکھ 22 ہزار 1 سو پچاس لوگوں نے 2 ہزار سترہ میں ویت نام کا سفر کیا ، یہ تعداد پچھلے کی سالوں سے بڑھ رہی ہے اور ہر سال اس میں لاکھوں سیاحوں کا اضافہ ہو رہا ہے ، سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جو کسی بھی ملک کو کچھ ہی سالوں میں بلندی پر لا سکتا ہے ، اور یہی شعبہ ویتنام کی ترقی کے اضافے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے
ویتنام کے شمال کی جانب سرخ دریا بہتا ہے اور جنوب کی جانب دریاۓ میونگ جو کاشتکاروں کو پانی مہیا کرتے ہیں تاکہ لوگ فصلیں کاشت کر سکیں
فٹ بال ، مارشل آرٹ یہ دو کھیلیں ویت نامہ میں زیادہ اور شوق سے کھیلی جانے والی کھیلیں ہیں جبکہ بیڈ منٹن ، ٹینس ، وولی بال ، پنگ پونگ اور شطرنج دیگر کھیلی جانے والی کھیلیں ہیں
دو ہزار آٹھ میں شرح تلیں 90 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 97.3 فیصد ہو چکی ہے تعلیم کی طرف پہلے سے بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے
ویت نام کی آبادی کہ اگر مذاھب کی بات کی جائے تو ملکی آبادی کا 73.2 فیصد ویتنامی فوک مذھب کی پیروی کرتے ہیں 12.2 فیصد بدھ مذھب کی 8.3 فیصد عیسایت 4.8 فیصد کاؤ \ڈیسم 1.4 فسف ہاؤ ہاؤ جبکہ 0.1 فیصد دیگر مذھب کے ماننے والے ہیں
ویت نام کی آبادی میں 85.7 فیصد ویتنامی لوگ 1.٩ فیصد تائے 1.8 فیصد تائی 1.5 فیصد مونگ 1.5 فیصد خمر 1.2 فیصد ہمونگ 1.1 فیصد ننگ 1 فیصد ہاؤ جبکہ 4.3 فیصد تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو دیگر ممالک سے کام کاج کی غرض سے آ کر ویت نام میں بس گئے ہیں
ویتنامی ویت نام کی قومی اور سرکاری زبان ہے یہ زبان ویتنام میں زیادہ تعداد میں بولی جانے والی زبان ہے جبکہ چینی ، گرمن ، فرانسیسی . چام ، ننگ چیک اور پولش دیگر بولی جانے والی زبانیں ہیں
دنیا کی سب سے بڑی غار سون ڈونگ کی غار بھی ویتنام میں ہی موجود ہے جسے دیکھنے لاکھوں سیاح ویتنام کے صوبے قوانگ ونہ کی طرف سفر کرتے ہیں
بن چاؤ کے نام سے موجود ویتنام میں ایسی جگہ ہے جہاں کا پانی اتنا گرم ہوتا ہی کہ اگر اس میں انڈے کو ڈال دیا جائے تو وہ بھی ابل جائے گا
ویتنام امن ایک ایسا دریا ہے جسے پرفیوم ریور کا نام دیا گیا ہے یہ نام اسے اس لحاظ سے دیا گیا ہے ، موسم خزاں میں جب دریا کنارے پھولوں کے خاص قسم کے پودے اپنے کھوشبدار پھول دریا کے پانی میں گراتے ہیں تو تو پانی سے خوشبو آتی ہے یہی وجہ ہے اس دریا کو یہ نام دینے کی
ویت نام کے لوگ بھی چائنا کی طرح کتوں اور بلوں کا گوشت بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، ویت نام میں کتے 3 طرح کے پالے جاتے ہیں ایک وہ کتے ہوتے ہیں جنہیں پالنے کے بعد ان سے نگرانی کا کام لیا جاتا ہے دوسری قسم ایسے کتوں کی ہوتی ہیں جنہیں پالنے کے بعد خصوصی ٹرانگنگ دی جاتی ہے تاکہ وہ شکار کے قابل بنائے جائے اور تیسری قسم ایسے کتوں کی ہوتی ہیں جنہیں پالنے کے بعد کھایا جاتا ہے
اگر آپ کاجو کے شوقین ہیں تو آپکے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ویت نام اپنے کاجو کی ایکسپورٹ کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آنے والا ملک ہے اور دنیا کے 37 فیصد کاجو ویت نام ہی پیدا کرتا ہے جبکہ دنیا میں چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے سے ویت نام دوسرے نمبر پر آتا ہے ، کافی کی ایکسپورٹ میں بھی ویت نام دنیا میں دوسرے نمبر پر آتا ہے پوری دنیا کی 20 فیصد کافی ویتنام سے حاصل کی جاتی ہے
ویت نام میں 8 یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ موجود ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں
ویت نام میں چاولو سے تیار ہونے ولی شراب بے حد شوق سے پی جانے والی شراب ہے جسے بنانے کے بعد ایک بوتل میں ایک سالم سانپ کے ساتھ بھر دیا جاتا ہے ، اس شراب کو ویتنام میں سنیک وائیں بھی کہا جاتا ہے یہ چائنا اور ویت نام میں بہت مقبول مشروب ہے
ویت نام جانوروں کی افزائش کے حوالے سے دنیا میں 16 نمبر پر آتا ہے ویتنام میں 16 ہزار اقسام کے درخت 840 اقسام کے پرندے 310اقسام کے پرندے اور 78اقسام ایسے جانوروں کی ہیں جو نہ توپرندوں میں شمار ہوتے ہیں نہ ہی جانوروں میں
ویت نام میں آپکو اتنی گاڑیاں نظر نہیں آئے گی جتنے آپکو ویتنام کی سڑکوں پر موٹر سائیکل نظر این گے کم و بیش 1 کروڑ موٹر سائیکل روزانہ ویت نام کی سڑکوں پر دوڑتے ہیں
ویت نام میں تقریبن 3 کروڑ 70 لاکھ کے قریب موٹر سائیکل رجسٹر ہیں
ویت نام میں کچھوے کو اچھے نصیب اور قسمت کی نشانی سمجھا جاتا ہے ، کچھوے کی لمبی عمر کی وجہ سے ویت نام کے لوگ اسے اپنے گھروں میں یہ سوچ کر رکھتے ہیں کہ اس سے انسان کی عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے
انیس سو 50 سے شروع ہونے والی ویت نام جنگ جس میں شمالی اور جنوبی ویتنام کے لوگوں کے درمیان 20 سال جنگ جاری رہی ویتنام میں انسانی قتل و غارت کے لحاظ سے سب سے برے دن شمار کیے جاتے ہیں جس جنگ میں کم و بیش 40 لاکھ لوگ مار دے گئے تھے
ویت نام جنگ امریکیوں کی جانب سے لگائی جانے والی جنگ تھی جس میں 20 بلین امریکن ڈالر لاگت آئی تھی ویت نام میں اس جنگ کو امریکن وار ان ویتنام کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے
ویت نام کا ہر مرد عورت آپکو کام کرتے نظر این گے ترقی یافتہ ممالک میں بیروزکاری کے حوالے سے ویت نام میں بیروزکاروں کی تعداد بہت ہی کم ہے ، یہ انفرادی قوت بھی ویت نام کی ترقی کی ایک بڑی وجہ ہے
نگوین ویتنام میں لڑکے اور لڑکیوں کا سب سے استمال کیا جانے والا نام ہے
ویت نام میں
خنزیر کو دوسرے جانوروں کی طرح کھروں میں پلا جاتا ہے
ہا لونگ بے ویتنام میں موجود دنیا کے 7 عجوبوں میں سے ایک عجوبہ ہے ، ہا لونگ اس جگہ کا نام ہے جب کہ بے خلیج کو کہا جاتا ہے
دوستو یہ تھی ویت نام کے بارے میں دلچسپ معلومات پر مبنی ایک مکتصر سی ویڈیو ، ویت نام کے تفریحی مقمات ویزے کے حصول اور ویت نام کے بارے میں رہ جانے والی باتوں کا تذکرہ ہم ویت نام پر بنائی جانے والی اگلی ویڈیو میں کریں گے
آجکی یہ ویڈیو اگر آپ دوستو کو پسند آیی ہوتو اس ویڈیو کو اپنے عزیز و احباب کے ساتھ وٹس ایپ اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں
میری حوصلہ افزائی کے لاک لائیک کا بٹن لازمی سے دبا دیجئے بہت جلد آپ دوستوں سے ملاقات ہوگی ایک نئے ملک کی ویڈیو کے ساتھ ٹیب تک کے لئے مجھے دیجئے اجازت الله نگہباں
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔